(0)
(0)
معاون فرهنگی

 اعزازی تقریب

مدرسہ امام المنتظر قم کے مسئول فرہنگی تربیتی حجہ الاسلام والمسلمین آقای ذوالفقار علی انصاری کے اعزاز میں تقریب

  تقریب کے آغاز میں حجہ الاسلام والمسلمین آقای مداحی نے گفتگو کرتے ہوے فرمایا کہ طلاب کو اپنی قدر کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ خدا وند متعال نے انہیں علوم محمد(ص) وآل محمد(ص) کو کسب کرنے کے لیے انتخاب کیا ہے۔ اور یہ ایک توفیق الہی ہے۔ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ  اپنے وظیفے  سے آگاہی اور آشنائی حاصل کریں۔

 اس کے بعد معاونت فرہنگی تربیتی مدرسہ حجہ الاسلام والمسلمین آقای امان اللہ جعفری  نے گفتگو کرتے ہوے  فرمایا کہ آقای انصاری کی مدرسہ امام المنتظر (عج) میں بے لوث خدمات کی قدر کرتے ہیں ۔ موصف ایک  فعال  اور متحرک انسان تہے۔مسئولین اور  مدرسے کے طلاب کے ساتھ صمیمی انداز سے برخورد کیا کرتے تہے اور مدرسے کے امور کو بطریق احسن انجام دیتے تہے ۔ لہذا انکی دل کی گہرایوں سے تقدیر تشکر کرتے ہیں۔

آقای انصاری دو سال کے لیے سکردو بلتستان تدریسی اعزام ہو کر جا رہے ہیں۔ ہماری دعا ہے کی خدا انکو کامیابی و کامرانی عطا فرمایے۔

 آخر میں مدیر محترم آقای سید حسن نقوی اور آقای مداحی کے دست مبارک سے لوح تقدیر اہداء کیا گیا۔

 مدرسہ امام المنتظر (عج)کے نئے مسئول فرہنگی تربیتی  فرزند محسن ملت علامہ صفدر نقوی سید علی حسین نقوی کا تعارف بہی کرایا گیا ۔

   اس تقریب میں مدیر مدرسہ حجہ الاسلام والمسلمین آقای سید حسن نقوی ومعاونت فرہنگی امان اللہ جعفری مسئول فرہنگی مدرسہ حجتیہ  حجہ الاسلام والمسلمین آقای مداحی اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مدرسہ الامام المنتظر (عج)

 

شرکت سازنده